Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

غزہ۔۔۔ خون میں لت پت کیوں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 19, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
  غزہ کی لہو لہو تاریخ سموار۱۴ ؍ مئی ۲۰۱۸ء کو پھر ایک بار فلسطینی شہداء کے پاک خون سے لکھی گئی۔اس روز کرۂ ارض پر موجود فرعون ثانی امر یکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم پر امر یکہ نے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے القدس( یروشلم)  میںمنتقل کیا ۔اس کارروائی سے پورے عالم ِانسانیت کو یہ پیغام ملا کہ امریکہ لاج شرم سے عاری ہے ، اسے قوموں کی آزادی سے کوئی لینا دینا نہیں ، یہ حقوق البشر کی ابجد سے بھی ناواقف ہے ، اسے اگر کوئی سبق یادہے بھی تو صرف یہ کہ جنگ وجدل سے ملکوں پر چڑھ دوڑ و ، سلطنتوں کو تاراج کرو ، قوموں کو آپس میں دست وگریباں کرو، اپنے قومی مفادات کے لئے جتنا چاہو انسانیت کا خون بہاؤ۔ ظاہر ہے جو تن لاگے سوتن جانے کے مصداق ا مریکہ کا اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کر نے کے خلاف فلسطین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔اس کا عملی مظاہرہ اُس وقت ہو اجب پیر کو ہزاروں کی تعداد میں اہل ِغزہ نے جمع ہوکر ا سرائیل کے ساتھ لگنے والی سرحد پر پُرامن احتجاج منظم کیا۔ اس مظاہرے کو کچلنے کے لئے درندہ صفت اسرائیلی فوج نے اپنی موروثی کمینہ خصلت اور صہیونی تکبر کو اکھٹا کر کے اہل ِغزہ پر بلا کسی خوف وتردد کے فائر کھولا اور برسرموقع ساتھ سے زائد فلسطینی شہید کردئے ، ستائیس سو سے زائد لوگ اس قیامت خیز اسرائیلی گولہ باری سے شدید زخمی ہوئے جن میں کئی ایک کا بچنا محال بتایا جاتاہے ۔ غزہ کے مظلوم زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل بھی ہیں ۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ زخمی بچوں کی عمریں12سے14  بتائی جاتی ہیں۔عالمی پریس گواہ ہے کہ فلسطینی مظاہرین کے ہاتھوں میں کوئی اسلحہ وبارُود نہ تھا بلکہ ان کے دلوں میں امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس کی ہمسائیگی میں منتقل کئے جانے کے خلاف نفرت کے شعلے اور لبوں پر اپنی آزادی کے دیر ینہ نعرے تھے ۔مزید برآں’’یوم ِنکبہ‘‘ کی مناسبت سے یہ نہتے غزہ کا سالوں پرانا محاصرہ ہٹائے جانے کا بے ضرر مطالبہ کر رہے تھے تاکہ انہیںبھی کھلی فضا میں سانس لینے کا موقع مل سکے۔ دیار غیر سے آئی اسرائیل کی بُزدل اور کم ظرف فوج نے فلسطین کے آبائی باشندوں کے اس پُرا من احتجاج کا جواب گولیوں کی بوچھاڑ سے دیا اور قتل عام کا ایک اور خونی ڈرامہ رچاکر اپنی فتنہ سامان تاریخ کے چہرے پر نئی کالک پوت دی ۔ اسرائیلی فوج نے اس درندگی کے جواز میں دنیا کی آنکھوں کی دھول جھونکتے ہوئے یہ جھوٹ اور عذرِ لنگ تراشا کہ مظاہرین گرینیڈوں سے لیس تھے۔ اُدھر امریکہ جوآسمان کی چھت کے نیچے ہر دہشت گردانہ واقعہ یا خون ریزی کے سانحے پر مسلمانو ں کو مورد الزام ٹھہرا نے میں منٹوں کی بھی تاخیر نہیں کرتا ،اس نے غزہ میں اسرائیل کی اس کھلی جارحیت پر اسرائیل کے خلاف دکھاوے کے لئے بھی کوئی مذمتی بیان جاری کیا اور نہ اسے مظلوموں کے حق میں ہمدردی کے دوبول بولنے کی توفیق  نصیب ہوئی۔یہ آمرانہ طرزعمل اس امر واقع پر بھر پور دلالت کرتاہے کہ پنجۂ یہود کی گرفت میں پھنسا امریکہ صیہونی عزائم کا تکمیل کنندہ ہے اور یہ غیر انسانی خصائل میں صیہونیوں کاہم رنگ وہم خیال ہے ۔ ورنہ اس بات کی کیاتُک ہے کہ آج سے چند ماہ قبل صدر ٹرمپ نے الل ٹپ اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کر نے کا اعلان کر ڈالا ۔ پوری دنیا نے اس احمقانہ تجویز کو مسترد کرکے امریکی صدر کو ہوش کے ناخن لینے کا مخلصانہ مشورہ دیا مگر موصوف نے اس کی اَن سنی کردی ۔ حدیہ کہ عالمی سطح پر ہوا کارُخ دیکھ کر مودی سرکار نے بھی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنے قریبی مراسم کے باوجود تجویز کی مخالفت کر کے امریکہ کو بتلایا: نابابا یہاں ہماری راہیں جداجدا ہیں۔ غور طلب ہے کہ ۱۴ ؍ مئی کو جب امریکی سفارت خانہ ٹرمپ کی صاحبزادی اور یہودی داماد کی موجودگی میں یروشلم منتقل کرنے کی تقریب میں ناچ گانے کا جشن برپا تھا،عین اُسی وقت غزہ میں اسرائیل کی خون تشنہ فوج فلسطینی عوام کا بے دریغ قتل عام کر رہی تھی۔ اس طرح اسرائیل نے امریکی آشیرواد سے یہ ظالمانہ اور مفسدانہ تقریب بھی نہتوں کے خون سے رنگ ڈال کر مہذب دنیا کو شرمندہ اور غم زدہ کر کے چھوڑا ۔ سچ پوچھئے تویروشلم کو امریکی سفارت خانہ منتقل کرنے کے پس پردہ بجز اس کے اور کوئی مقصدنہیں کہ تحریک آزادیٔ فلسطین کو سبوتاژ کیا جائے اور’’ گریٹر اسرائیل‘‘ کا صیہہونی خواب شرمندہ ٔ تعبیر کیا جائے ۔ اقوام متحدہ سمیت دنیا ئے انسانیت کی بھر پور مخالفت کے باوجود ٹرمپ کا یہ اسرائیل نواز اقدام بین السطو راس بات کا کھلا اشارہ ہے کہ امریکہ کو اس کی کوئی چٹی نہیں ہے کہ عالمی رائے عامہ اس تجویز کی پذیرائی کرتی ہے یا نہیں، دنیا امریکی صدر کو ہدف ِتنقید بنا تی ہے یا اس کی تعریف و توصیف کر تی ہے بلکہ اس کا اصل کام اسرائیل کو دوام بخشنا اور مقبوضہ فلسطین کے مظلوم ومقہور عوام پر اسرائیل کو اپنے پر پھیلانے کے لئے مواقع فراہم کرناہے ۔ بہر کیف یہ ایک حوصلہ افزاء حقیقت ہے کہ سفارت خانہ کی منتقلی کی تقریب میں شرکت کے لئے جن66؍ممالک کو دعوت دی گئی تھی ،ان میں سے53؍نے تقریب کا بائیکاٹ کر کے امریکہ کے اس اقدام کے خلاف بربان حال اپنی برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیا ۔ یہ الگ بات ہے کہ شاید ہی ا س سے دنیا کے پولیس مین کو  فرق پڑے گا کیونکہ یہ عصر حاضر میں مادی مفادات کا سب سے بڑا غلام، حریص اور لالچی ملک و آمریت پسند ریاست ہے جس کے یہاںجمہوریت ، آدمیت اور آزادخیا لی کی حرمت محض اس کے اپنے ملکی حدود اربعہ تک محدود ہے ۔ان حدود سے باہر کی دنیا میں (خاص کر مسلم ممالک اورکمزور ریاستوںکے تعلق سے)واشنگٹن کو تاریخ نے ہمیشہ نہ صرف ہیرو شیما ناگاساکی ، ویت نام ، افغانستان ، عراق، لیبیا، شام اور دوسرے ملکوں میںنری حیوانی طاقت اور غنڈہ گردی پر عامل پایاہے بلکہ جس خطے یاملک پر اس نے بہانہ بازیاں کر کے جنگ تھوپ دی، وہاں یہ انسانی اقدار کا بدترین باغی بنا، اس کے اتحاد کو بھی پارہ پار کر نے کی سازشیں رچائیں ، اس کے انمول اثاثوںکی لوٹ مار میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ لہٰذا امریکہ سے کسی خیر کی توقع رکھنا بڑی نادانی ہے ۔ البتہ غزہ کے معاملے پر مشرق وسطیٰ کے مسلم ممالک نے جوروکھا سارویہ اختیار کیا وہ کچھ کم تکلیف دہ نہیں ۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ امریکہ ان ممالک کے تمام حکمرانوں اور بادشاہوں کا آقا بناہواہے اور اس کے سامنے سر اٹھاکر جینا اپنے لئے شامت سمجھتے ہیں ، یہ حکمران کسی بھی قیمت پر امریکی اسٹیبلشمنٹ سے ناراضگی مول لینے کو تیار نہیں ۔حالانکہ یہی امریکہ ان کو آپس میں لڑ واتا ہے ،ان کے درمیان رقابتوں کی آگ سلگاتا ہے ،ان کے وسائل کو دن رات لوٹتاہے اور ان کے ذہنوں اور زمینوں پر قبضہ جماتا پھر تاہے ۔ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ وقت دو رنہیں جب یہ ممالک بھی غزہ جیسی خون آشامیوں کے شکار ہوں گے اور انہیں خفیہ طور ہی نہیں بلکہ اعلانیہ بھی امریکہ بہادر کے باج گزار بن کر جینا ہوگا ۔اس سے پہلے وہ منحوس دن آئے عقل وفہم کا تقاضا ہے کہ مسلم بلاک امریکی عفریت کے چنگل سے اپنا دامن چھڑا نے کے لئے نہ صرف اپنے درمیان اتفاق اور یکسوئی پیدا کریں بلکہ ایک دوسرے کی کی خیرخواہی کا اسلامی جذبہ اپنے اندر پیداکریں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق: پولیس
تازہ ترین
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?