سرینگر //دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی ، جنرل سیکریڑی ناہیدہ نسرین اور پریس سیکرٹری صوفی فہمیدہ کو سنٹرل جیل سرینگر سے ضمانت ملنے کے فورا ًبعد ہی صورہ تھانہ سے وابستہ اہلکاروں نے دوبارہ گرفتار کرکے زنانہ پولیسں اسٹیشن رام باغ منتقل کیا ۔دختران کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں پر جنگل راج نافذ ہے۔ بھارت اور ریاستی حکومت کے ان نا پاک حربوں سے کمزور ہوسکتے ہے نہ ہونگے۔ حکومت آسیہ اندرابی کو گرفتار کرکے انکے جسم کو قید کر تو سکتی ہے لیکن انکے نظریہ کو قید نہیں کر سکتی۔