گاندربل//جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شالہ بگ گاندربل میں یونائیٹڈ سالورہ اور ایس کے سی سی نونر کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔ٹاس یونائٹڈ سالورہ نے جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 40 اوور میں 5 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 253 رنوں کا پہاڑ کھڑا کیا۔صوفی مجتبی نے 85 گیندوں پر 103 رن بنائے،وسیم احمد نے 41 رن بنائے۔جیت کا تعاقب کرتے ہوئے ایس کے سی سی نونر 32.2 اوورز میں 164 رنوں پر ہی سمٹ گئی اوراس طرح یونائیڈڈ سالورہ نے 89 رنوں سے جیت درج کی۔یونائیڈڈ سالورہ کے معراج الدین نے اچھی گیند بازی کرتے ہوئے 21 رن دیکر 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔صوفی مجتبی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔میچ سے تماشائیوں کی خاصی تعداد نے لطف اٹھایا۔