سری نگر// ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے کا گزار صدر عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئے ویڈیو جس میں ریاست کی خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف نا شائستہ زبان استعمال کی گئی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے ریاستی پولیس سے اپیل کی کہ وہ قصورواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں ۔ سو شل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے عمر عبداللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ یہ افسو سناک عمل ہے ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پولیس سے درخواست کی کہ وہ معاملے کا نوٹس لے کر قصورواروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیں ۔یاد رہے کہ سو موار کی صبح سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں ایک شخص جو کہ جموں کا رہائشی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ وہ سابق وزیر چو دھری لعل سنگھ کا بھائی ہے ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف نا شائستہ زبان استعمال کر تا نظر آرہا ہے ۔