ترال//برن پتھری ناگہ بل ترال میں ایک کم عمر طالب لاپتہ ہوا ہے جسکو کافی تلاش کے بعد کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کی وجہ سے بچے کا والد اور باقی رشتہ دار زبرست پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔قصبہ ترال سے تقریباً پندرہ کلومیٹر دور برن گوجر بستی برن پتھری علاقے سے تعلق رکھنے والاایک 14سالہ طالب علم پرویز احمد گوجر ولد بشیر احمد گوجر اچانک لاپتہ ہوا ہے۔ بچے کے والد بشیر احمد نے بتایا کہ انکی اہلیہ کی دو ماہ قبل موت ہو چکی جس کے بعد بشیر احمد اور انکا بیٹا ایک ساتھ رہتے تھے جہاںوالدہ کے موت کے بعد وہ بار بار سکول سے غیر حاضر رہتا تھا جسکی اطلاع کچھ بچوں نے انہیں دی ۔جسکے بعد میںنے (بشیر احمد)پرویز کو سکول سے غیر حاضر رہنے کی وجہ پوچھنے کے علاوہ روزانہ سکول جانے کی نصیحت کی۔جس کے بعد وہ اچانک غائب ہوا اور گھر واپس نہیں آیا۔مذکورہ بچے کے والد نے بتایا کہ تمام ممکنہ جگہوں پر تلاش کرنے کے بعد کوئی سراغ نہ ملنے کے بعدانہوںنے پولیس اسٹیشن ترال میں بھی شکایت درج کی ہے بشیر احمدنے پر نم آنکھوں سے بتایا کہ گمشدہ بچے کا قد چار فٹ ہے اور اسکے پاس کوئی شناختی کارڑموجودنہیں ہے اورانکا موبائیل فون سات دن تک بجتا رہا لیکن فون کوئی بھی نہیں اٹھاتا ہے جس کے بعد مجھے بچے کی سلامتی کے حوالے سے طرح طرح خدشات پیدا ہوئے ہیں ۔انہوں تمام لوگوں سے اپیل کی ہے اگر کسی کو بھی بچے کے حوالے سے کوئی جانکاری ہو تو براہ انسانیت کسی بھی پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں۔انہوں نے بچی کی ملی ٹنسی میں شمولیت کے خدشے کو یکسرمسترد کرتے ہوئے کہا کہ انکا بیٹا کسی سے بات کرنے میں ڈرتا ہے وہ سکول سے آگے کبھی گیا ہی نہیں۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ تمام وسائل کو بروئے کار لا کر انکے بیٹے کا پتہ لگانے میں انکی مدد کریں ۔