سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف وزارتوں کے مرکزی سیکرٹریوں اور ریاستوں کے چیف سیکرٹریوں کے ساتھ پرگتی ویڈیو کانفرنس کے پروگرام کی صدارت کی ۔ریاست کے چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا۔وزیر اعظم نے ڈاک خانوں اور ریلویز کے علاوہ سڑکوں اور پیٹرولیم سیکٹروں سے متعلق 9 بنیاد ی ڈھانچوں کے پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔وزیر اعظم نے اٹل مشن فار ریجیوونیشن اینڈ ٹرانسفارمیشن اور اینڈ ٹو اینڈ کمپیوٹرائزیشن آف ٹارگٹیڈ پبلک ڈسٹربیوشن سسٹم اوپریشنز کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا۔