کپوارہ// ضلع کپوارہ کے متعدد یہات ماہ رمضان کے متبرک ایام میں بھی بجلی سپلائی سے محروم ہیں ،جس کے نتیجے میں لوگوں کو سحری اور افطار کے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کھنہ بل چوکی بل کے لوگو ں نے بتا یا کہ اُن کا بجلی ٹرانسفار مر 15روز قبل خراب ہو گیا جس کے بعد اس کو ورکشاپ مرمت کے لئے لیا گیا تاہم ابھی تک ٹھیک کر کے واپس نصب نہیں کیا گیا۔اسی طرح بٹ محلہ گزریال میں بھی دو ہفتے قبل ٹرانسفار مر خراب ہو گیا جس کو ٹھیک کرنے کی غرض سے ورکشاپ لیا گیا لیکن دو ہفتے گزر جانے کے با جود بھی اس ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرکے واپس نصب نہیں کیا گیا ۔ نتیجے کے طورپر لوگوں کو رواںمتبرک مہینے میں سخت مشکلات درپیش ہیں ۔بیرون بھوٹ میلیال کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ یہا ں پر واحد ایک بجلی کا ٹرنسفا ر مرنصب تھا جو بار بار اور لوڈ ہونے کی وجہ سے جل جاتا تھا جس کے بعد ایک اور بجلی ٹرانسفار مربستی کیلئے منظورکیا گیا لیکن ایک سال گزر نے کے با وجود بھی اس کے لئے ترسیلی لائین اور بجلی کے کھمبے نہیں لا ئے گئے اور بجلی ٹرانسفار مر دھول چاٹ رہا ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق ایک مہینہ قبل یہا ں نصب بجلی ٹرانسفار مرخراب ہو گیا اور اس کو کپوارہ ورکشاپ ٹھیک کر نے کے لئے لیا گیا اور جب اس ٹرانسفار مر کو ٹھیک کر کے لایا گیا توآبادی کے ایک حصہ نے اس بجلی ٹرانسفارمر کو یہ کہہ کر نصب نہیں کرنے دیا کہ پہلے محکمہ نئے بجلی ٹرانسفار مر کے لئے ترسیلی لائن اور بجلی کے کھمبے فراہم کرے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ محکمہ کے ٹال مٹول سے یہ علاقہ شام ہوتے ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ۔میر محلہ اور ڈار محلہ آ ورہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ یہا ں کا بجلی ٹرا نسفار مر دو ہفتہ قبل خراب ہو گیا جس کے بعد لوگو ں نے چندہ جمع کر کے خود اس ٹرانسفار مر کو ورکشاپ مرمت کے لئے پہنچایا لیکن دو ہفتے گزرنے کے با وجود بھی اس ٹرا نسفار مر ٹھیک کر کے دو بارہ نصب نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگو ں کو ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے با لخصوص سحری اور افطار کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کپوارہ میں قائم ورکشاپ میں تعینات ایک آفیسر کا کہنا ہے کہ لوگ ضرورت سے زیادہ بجلی کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر بجلی ٹرانسفارمر جل کر خراب ہوتے ہیں اور گزشتہ مہینے سے اب تک ضلع کے مختلف علاقوں میں نصب 62بجلی ٹرانسفار مر اور لو ڈ ہونے کی وجہ سے خراب ہو گئے ہیںانہو ں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہا نگیر کی ہدایت پر ورکشاپ میں تعینات ملازمین دن رات ایک کرکے روزانہ 4سے 5بجلی ٹرانسفار مر ٹھیک کر کے دیتے ہیں تاکہ لوگو ں کو اس مقدس مہینے میں مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔