سرینگر//تحریک المجاہدین نے سرینگر اور جموں میں بھارتی فورسز اور ٹاسک فورس پر دستی بموں کے حملوں اور فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ایک بیان میں تحریک المجاہدین کے ترجمان نے کہا کہ ان حملوں میں کئی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے جب کہ فورسز کی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور فورسز کی دیگر املاک کو نقصان پہنچا۔ تحریک المجاہدین کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر کے اندرون شہر براری پورہ صفاکدل میں سی آر پی ایف کیمپ پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا ۔ فورسز نے انتقامی کارروائی میں شہریوں کو ہراساں کیا اور شہری املاک کو نقصان پہنچایا۔ جموں بس سٹینڈ کے نزدیک فورسز گاڑیوں پر دستی بموں سے حملہ کیا گیاجس میں کم از کم تین ٹاسک فورس اہلکار زخمی ہوئے اور گاڑی تباہ ہو گئی۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت ماہ مبارک میں سیز فائر کے ڈرامے کرتا ہے اور اس کی آڑ میں قتل عام اور مظالم تیز کر دیتا ہے۔بیان میں ترجمان نے کہاکہ اسی طرح بھارت نے ہمیشہ فوجی انخلاء کے دعوئوں کے دوران کشمیر میں مزید فوج داخل کی جو یہاں ماردھاڑ اور تشددسمیت کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے نئے حربے استعمال کرتی ہے۔ بھارت کے رمضان المبارک میں نام نہاد سیز فائر کے دعوے دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے ہیں۔