کولگام // نہامہ کولگام میں جنگجوئوں نے34راشٹریہ رائفلز کے ایک کیمپ پر ہتھ گولہ پھینکا جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ اگر چہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان یا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا تاہم کیمپ میں موجود سونگنے والا فوج کا خصوصی کتاہلاک ہوا ہے جسکو فوج جنگجوں مخالف آپریشنوں کے دوران استعمال کرتی تھی۔ادھر بہی باغ فوجی کیمپ پر جنگجوئوں نے شام دیر گئے فائرنگ کی۔جنگجوئوں اور فوج میں فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا لیکن جنگجو بعد میں فرار ہوئے۔واقعہ کے بعد علاقے کو محاسرے میں لیا گیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔