واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کے درمیان مدت سے منتظر سربراہ کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں پیانگ یانگ کے ساتھ بہت ہی مثبت بات چیت ہو رہی تھی۔مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کی دیررات ٹویٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ بات کہی۔امریکی صدر نے کہا کہ مجوزہ چوٹی کانفرنس منعقد کرنے کے بارے میں ہماری شمالی کوریا کے ساتھ اب بھی کافی مثبت بات چیت ہو رہی ہے ۔ اگر یہ سربراہ کانفرنس منعقد ہوگی تو اس کے 12 جون کو سنگاپور میں ہونے کا امکان ہے ۔ اگر ضرورت پڑی تو اس کی تاریخ مزید بڑھائی جاسکتی ہے ۔غور طلب ہے کہ اس سے پہلے جمعرات کو مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے ساتھ 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی اپنی مجوزہ ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔یو این آئی