Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

رمضانِ مبارک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 27, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 بیدار ہوئی ملت رمضانِ مبارک میں 
شیطان ہوا رخصت رمضانِ مبارک میں 
 
شکوہ نہ حبیبوں سے نفرت نہ رقیبوں سے 
لگتی ہے زمیں جنت رمضانِ مبارک میں 
 
اذکار کی مجلس ہے برکات کی بارش ہے 
نصرت کی ہر اک ساعت رمضانِ مبارک میں 
 
آباد ہے دنیا بھی ،آباد ہے عقبیٰ بھی 
مومن کی ملی صحبت رمضانِ مبارک میں 
 
رحمت ہے جہاں دیکھوں ،برکت ہے جہاں دیکھوں 
ایسی ہے مری حالت رمضانِ مبارک میں 
 
تقویٰ کے گلابوں کی ایمان کے پھولوں کی 
ہر سو ہے یہاں نکہت رمضانِ مبارک میں
 
توحید کی مشعل سے روشن ہے یہاں گھر گھر 
ایمان کی شہرت ہے رمضان مبارک میں 
اشرف عادل ؔ
کشمیر یونیورسٹی حضرت بل سرینگر کشمیر 
رابطہ 9906540315 
 
ماہِ صیام
ہوگئے لمحے سہانے ماہ رمضان آگیا
کُھل گئے رب کے خزانے ماہِ رمضان آگیا
غرق ہیں محوِ عبادت تشنگی کے دشت میں
صوم و تقویٰ کے دِوانے ماہِ رمضان آگیا
فرقتوں کو مل گئے محبوبِ یزداں کے طفیل
وصل کے لاکھوں بہانے ماہِ رمضان آگیا
عطر سے لبریز ہیں ارض و سما کی وسعتیں
خوشبؤں کے تانے بانے ماہِ رمضان آگیا
بس درودوں کے سلاموں، فکر کے اذکار کے
چار سو ہیں شادیانے ماہِ رمضان آگیا
بخششوں کی یوں فراوانی ہے بھر دو جھولیاں
داغِ عصیاں ہے مٹانے ماہِ رمضان آگیا
ریگ زاروں میں بُلاتے ہیں علی شیدّاؔ تجھے
رحمتوں کے شامیانے ماہِ رمضان آگیا
 
علی شیدا ؔکاشمیری 
 نجدون نیپورہ اسلام آباد،  
 فون نمبر9419045087
 
 
ماہِ رمضاں آگیا
گیت رحمت کے سنانے ماہِ رمضاں آگیا
عاصیوں کو پھر جگانے ماہِ رمضاں آگیا
قید شیطاں کو کرانے ماہِ رمضاں آگیا
محفلِ روح کو سجانے ماہِ رمضاں آگیا
ماہِ رمضاں آگیا ہے ماہِ رمضاں آگیا
رحمتیں ہر سُولُٹانے ماہِ رمضاں آگیا
چل رہے تھے ہر طرف ہی یہ غموں کے سلسلے
شمع خوشیوں کی جلانے ماہِ رمضاں آگیا
ہوگئے تھے دور ہم تو دین سے، اسلام سے
بندوں کو رب سے ملانے ماہِ رمضاں آگیا
نارِ دوزخ سے ڈرانے آگیا پھر دوستو
جنتی ہم کو بنانے ماہِ رمضاں آگیا
روزہ رکھنے سے ہمیشہ ملتی ہے بسملؔ خوشی
دل سے ہر اک غم مٹانے ماہِ رمضاں آگیا
سید بسمل مرتضٰی
اننت ناگ کشمیر
طالب علم : ڈگری کالج اترسو شانگس
9596411285 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مرکزی سرکار کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جموں وکشمیر کی سیاحت کو کس طرح بحال کیا جا سکتا ہے: سریندر چودھری
تازہ ترین
متاثرین کی باز آبادی کاری کے لئے ایک جامع رپورٹ تیار کرکے مرکز سے ایک خصوصی پیکج کا مطالبہ کیا جائے گا: سنیل شرما
تازہ ترین
پونچھ کے لوگوں کے دکھوں ، انصاف کا مطالبہ قومی سطح پر اٹھاؤں گا: راہل
برصغیر
ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ہمیں ترقی کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا: مودی
تازہ ترین

Related

نظم

نظمیں

May 17, 2025
نظم

نظمیں

May 10, 2025
نظم

نظمیں

April 26, 2025
نظم

نظمیں

April 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?