کپوارہ//شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں جمعہ کی علی الصبح سے جاری جھڑپ رات دیر گئے اختتام کو پہنچی تاہم علاقہ میں تلاش کارروائیا ں جاری ہیں جبکہ مارے گئے 5جنگجوئو ں کو جبڑی علاقہ میں سپر لحد کیا گیا ۔ہفتہ کی صبح فوج نے جبڑی علاقہ میں مارے گئے جنگجوئو ں کی نعشوں کو اوقاف کمیٹی کے سپرد کیا جہا ں انکی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعدسپرد خاک کیا گیا۔فوج نے کہا ہے کہ مارے گئے سبھی جنگجوئو ں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا اور وہ غیر ملکی تھے ۔