سرینگر//اپنے تنظیمی ڈھانچے کو مزید استوار کرنے اور اسکی سرگرمیوں کو مسلسل جاری رکھنے کیلئے ،جے کے بنک نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ،اپنے 10وائس پریذیڈنٹس کو بحیثت پریذیڈنٹ ترقی سے نوازا جبکہ 8اسسٹنٹ وائس پریذیڈنتس کو پریذیڈنٹ کے بطور ترقی دی گئی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بنک نے حال ہی میں 13اضلاع کے عمودی ڈھانچے قائم کئے ہیں جو زبنس ،سٹریٹجی اور آپریشن و کنٹرول کی دیکھ ریکھ کریں گے ۔ہر ورٹیکل کی سربراہی اعلیٰ ایگزیکٹیو کریں گے جو بنک چیئرمین و سی ای او کو براہ راست رپورٹ پیش کیا کریں گے ۔بنک میں انقلابی نوعیت کی تبدیلیاں اگلے3سے5برسوں کے دوران بزنس کو نئی اونچائیوں اور سطحوں پر پہنچائیں گی ۔ نئے ترقی یافتہ پریذیڈنٹس میں غلام محمد صدیق،راکیش گندوترہ،ارن گندوترا،غلام نبی تیلی ،سنیل گپتا ،رجنی صراف،محمد مقبول لون،چیتن پالجور،محمد یونس پتو اور اشرف علی ملک شامل ہیں ۔اس دوران اسسٹنٹ وائس پریذیڈنتس کو وائس پریذیڈنٹ کے بطور ترقی دی گئی ان میں انوکھ سنگھ ،آنند پال سنگھ،محمد شفیع سلرو،امتیاز احمد بٹ ،فیاض احمد بٹ ،سید شفاعت حسین ،وبھاکرکھجرویہ اور جاوید احمد کانپوری شامل ہیں ۔نئے ترقی یافتہ افسران کو مباک باد پیش کرتے ہوئے چیئرمین و سی ای او جناب پرویز احمد نے کہاکہ ’’نئے پریذیڈنٹ حضرات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئیبینکنگ صنعت کو پرپیش مسائل خصوصا جے کے بنک کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے میں مدد دیں ۔اسی وقت انہیں بنک کی تبدیلی کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانا ہوگا جس کے ذریعے آرگنازیشن کو جدید،باصلاحیت ،منافع بخش اور صارفین کی طرف فوکس کرنے والا ادارہ بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کا یہ سفربین الاقوامی سطح کی منیجمنٹ کنسلٹنسی فرم کے ساتھ شروع کیا گیا ہے جس میں 3سے5برس تک کے عرصے میں تجارتی منصوبہ بندی کو نئی سطح پر لایا جائے گا ۔اس کیلئے خدمات کی فراہمی کو ڈیجیٹل موڈ کے ساتھ جوڑا جائے گا ۔پرویز احمد نے کہاکہ بنک کا تنظیمی ڈھانچہ نئے سرے سے ترتیب دیا جارہا ہے تاکہ رول اور ذمہ داریوں کا تعین ہو ۔نیا ڈھانچہ صارفین کی خدمات کو بڑھاوا دے گا جبکہ بینکنگ خدمات کی توسیع ریاست جموں وکشمیر کے کونے کونے تک کرسکے گا اسکے علاوہ صارفین کا تجربہ خوشی میں تبدیل ہوگا۔دریں اثناء ترقیوں کا یہ عمل ایک باضابطہ طریقہ کار کے ذریعے انجام دیا گیا جس میں اہل امیدواروں کی کارکردگی کا جائزہ بورڑ سطحی کمیٹی کے ذریعے لیا گیا۔