کپوارہ+پونچھ//سرحدی علاقہ بڈنمل کرالہ پورہ سے آرہاایک لو ڈ کیر ئر کو منزپتھرمن چھتر میں اس وقت حادثہ پیش آ یا جب وہ الٹ کر گہری کھائی میں جاگرا ۔ اس حادثہ میں ایک کمسن بچہ 3سمیت افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 5زخمی ہوئے جن میں 3کی حالت نا زک بتائی جاتی ہے۔ لو ڈ کیرئر میں سوار تمام افراد کا تعلق درد پورہ کرالہ پورہ سے ہے۔ پیر کی دوپہر کو بڈنمل سے ایک لو ڈ کیر ئر زیر نمبر JK2AF/2207چوکی بل سے آنے کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میںگا ڑی میں سوار 7افراد میں ایک کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی جس کی شناخت پرویز احمد خواجہ ولد محمد یوسف خواجہ ساکن درد پورہ کرالہ پورہ کے بطور ہوئی ۔سڑک کے دلدوز حادثہ کے بعد مقامی لوگ وہا ں پہنچ گئے اور گا ڑی کے نیچے پھنسے افراد کو نکالا جن میں 6شدید زخمیو ں کو سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ علاج و معالجہ کے لئے پہنچایا جہاں 4کو شد ید حالت میں ضلع اسپتال کپوارہ منتقل کیا تاہم ایک14سالہ کمسن رئیس احمد زخمو ں کی تاب نالاکر راستے میں دم تو ڑ بیٹھا ۔ 3شدید زخمیو ں کپوارہ اسپتال سے ڈاکٹرو ں نے سرینگر منتقل کیا جبکہ دو زخمیو ں کو علاج و معالجہ کے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا ۔حادثہ میں جا ں بحق ہوئے پرویز احمد اور کمسن بچے کی نعشو ں کو جب ان کے ا ٓ بائی گائو ں درد پورہ کرالہ پورہ پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا۔ادھر شام دیر گئے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں ایک اور زخمی اشفاق احمد اپنی زندگی کا جنگ ہار گیا۔ یہ لوگ موسم بہار کے دوران اپنے مال ومویشیو ں کے ساتھ بڈنمل کے بالائی علاقوں میں بہکو ں میں جاتے ہیں اور دو روز قبل یہ راشن لیکر وہا ں گئے تھے اور واپسی پر دلدوز سڑک حادثہ پیش آ یا ۔اُدھرقصبہ پونچھ میں اسوقت ہر طرف ماتم کا ماحول چھاگیا جب محلہ ڈونگس میں کرائسٹ اسکول کے قریب دریامیں نہاتے ہوئے تین نوجوان لقمہ اجل بن گئے ۔ بچوں کے ڈوب جانے کی خبر آگ کی طرح شہر میں پھیلی اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ دریاکنارے پہنچے اور ان کی نعشوں کو باہر نکالا۔اس دوران پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اور اس نے نعشوں کو اپنی تحویل میں لینے کے بعدہسپتال منتقل کیاجہاں قانونی کارروائی انجام دینے کے بعد انہیں آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپردکیاگیا۔ لقمہ اجل ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سولہ سالہ مسرت خلیل ولد خلیل احمد ساکن وارڈ نمبر 2،چودہ سالہ محمد الطاف ولد عطا حمید ساکن گھڑیاں تحصیل منڈی اور سول سالہ عمران ولد طارق حسین ساکن وارڈ نمبر 2 کے طور پر ہوئی ہے ۔بتایاجارہاہے کہ یہ نوجوان پیر کی سہ پہر دریا پر نہانے گئے جہاں وہ ایک ساتھ ڈوب گئے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گرمیوں کے موسم میں نوجوان دریا پر نہانے جاتے ہیں اور کئی بار غرقآبی کے واقعات پیش آچکے ہیں لیکن ایک ساتھ تین نوجوانوں کی غرقآبی کا یہ غالباًپہلا واقعہ ہے۔