جموں// کٹھوعہ عصمت ریزی و قتل کیس کے 8ملزمان کوسپریم کورٹ کی ہدایات کی رو سے پٹھان کوٹ پنجاب کی عدالت میں 31مئی کو پیش کیا جائے گا ۔ جموں وکشمیر کرائم برانچ اس کیس کے حوالے سے اچرج شیٹ پیش کرے گی جبکہ تمام ملزمان کو دسٹرکٹ و سیشن جج پٹھان کوٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ذرائع کے ،مطابق پولیس ٹیم کٹھوعہ عدالت کے عملے کے ہمراہ اس کیس کی سبھی فائلیں پٹھان کوٹ عدالت میں پیش کرے گی جبکہ ان فائلیوں کا اردو سے انگریزی ترجمہ کیلئے درخواست دائر کی جائے گی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان کی منتقلی کے حوالے سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت سے درخواست کی جائے گی کہ ان ملزمان کو پٹھان کوٹ میں ہی عدالتی تحویل میں رکھا جائے ۔