سرینگر نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نیکہاکہ بار بار امن بات چیت اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے بنیادی فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا دعوی اور اعلانات اب تک روبہ عمل نہیں لائے گئے ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ چار برسوں کی مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار نے اہل کشمیر پر جنگ مسلط کر دی ہے ، خونی واقعات اور بے قصور اور عام شہریوں کی ہلاکتیں معمول بنچلیہیں ۔ نوجوانوں کے دلوں میں قلم دوات اور بی جے پی کے سرکار کے خلاف نفرت کی آگ بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ وہ ابھی سنہری وقت سمجھ کر مسئلہ کشمیر کو سمجھ کر افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی پہل کرے ۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ نیک نیتی اور خلوص دل سے بات شروع کرنے کی وکالت کی۔