سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے سرینگر سمی رنگ روڈ پروجیکٹ کیلئے حصول اراضی اقدامات میں سرعت لانے کے لئے متعلقہ آفیسران پر زوردیا ہے تاکہ پروجیکٹ پر فوری طور زمینی سطح پر کام شروع کیا جاسکے۔صوبائی کمشنر ن ان باتوں کا اظہار ایک میٹنگ کے دوران کیاجس میں پلوامہ ،بڈگام،بارہمولہ، بانڈی پورہ اورگاندربل اضلا ع کے ترقیاتی کمشنروں نے شرکت کی۔جب کہ میٹنگ اے ڈی سی سرینگر،پروجیکٹ ڈائریکٹر ایچ ایچ اے I،اسسٹنٹ کمشنرسینٹرل اورڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران سرینگر سمی رنگ روڈ پروجیکٹ کے خدوخال کو اجاگر کیا گیا۔جب کہ متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں نے اس تاریخی پروجیکٹ کے حوالے سے ہوئی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔صوبائی کمشنر نے این ایچ اے I کو متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو باقی ماندہ فنڈس منتقل کرنے کی ہدایت دی تاکہ یہ رقم اُن لوگوںکو فراہم کی جاسکے جن کی اراضی اس پروجیکٹ کی زد میں آئی ہے۔ادھر صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں صوبہ کشمیر میں سوچھ بھارت مشن کی پیش رفت کاجائز ہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی سرینگر ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور ایس ایم سی نیز دیگر متعلقہ محکموں کے آفیسران موجود تھے ۔جب کہ وادی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میںشرکت کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنروں نے اپنے متعلقہ اضلاع میں سوچھ بھارت مشن کی مناسبت سے حاصل اہداف کو اجاگر کیا۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ سرینگر،پلوامہ،کپوارہ ،اننت ناگ اور شوپیان کے علاوہ لیہہ اور کرگل پہلے ہی کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دئے ہیںجب کہ باقی اضلاع میں اس اسلسلے میں 90فیصد حصولیابی ہوئی ہے اوروہاں جیو ٹیگنگ کا عمل تکمیل کے مرحلے میں ہے۔ترقیاتی کمشنروں نے میٹنگ کے دوران مشن کی کامیابیپر اطمینان کااظہار کیا کیونکہ صوبہ کشمیر وقت مقررہ پر ہی کھلے میں رفع حاجت سے پاک بن رہا ہے۔انہوںنے سوچھ بھارت مشن اور سکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دینے پر زوردیا تاکہ لوگ رضاکارانہ طور اس مشن سے جڑ سکیں۔