بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے ریشمقام لر ڈورہ نارواو علاقے میں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے ناصاف پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے ۔ ریشمقام کے فلٹرشن پلانٹ اور سپلائی ریزروائر کئی سالوں سے گندگی اور غلاظت سے بھرے پڑے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو ماہ صیام میں بھی گندہ پانی پینے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے کا فلٹرشن پلانٹ اور سپلائی ریزروائر میں صفائی کا فقدان ہے ۔ ایک مقامی شہری محمد شفیق نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فلٹرشن پلانٹ میںگندگی اور غلاظت جمع ہے لیکن کئی برسوں سے اس کی صفائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشہ سال کئی مردہ جانور بھی اس پلانٹ میں پائے گئے ۔ مقامی لوگوں نے سرکار اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فلٹرشن پلانٹ اور سپلائی ریزروائر کی صفائی عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم ہو ۔