بارہمولہ//جہاں پوری وادی میں پٹواریوںکی ہر تال جاری ہے وہیں ضلع بارہمولہ کے تحصیل آفس نارواو میں جاری ہڑتال کی وجہ سے کا م کاج بُری طرح سے متاثر ہے اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ اُنہیں پٹواریوں کی ہڑتال کے باعث محکمہ میں کام رکے پڑے ہیں ۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ عام لوگوں کومشکلات سے چھٹکارا دلانے کیلئے پٹواریوں کے جائز مطالبات جلد حل کریں ۔