سرینگر//ڈیمو کریٹک لبریشن پارٹی چیئر مین ہاشم قریشی نے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظا ہرین پر تشدد کی مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان جموں وکشمیر کاحصہ ہے۔ انہوں نے آ رڈ ر نمبر2018 کوغیر قانونی قرار دیا۔ قریشی نے گلکت بلتستان کے ممبر اسمبلی نواز خان ناجی کے جراتمندانہ اقدام کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ناجی نے حب الوطنی کا ثبوت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اس آرڈر میں ایک شق یہ بھی ہے کہ پاکستان کا ہرفرد گلکت بلتستان کا شہر ی ہو گا اورپاکستان کا کوئی بھی فرد وہاں نوکری یا تجارت کرسکتاہے۔ انہوںنے کہا کہ جب گلگت بلتستان کے لوگوں نے پاکستان کے ان اقدامات کے خلاف پرامن احتجاج کرنا شروع کیا توان پر زیادتیاں کی گئیں۔