اوڑی// اوڑی کے نامبلہ نامی گائوںمیں دوران شب آگ کی ایک واردات میں 2 رہائشی مکان خاکستر ہو ئے جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوا ۔آگ نامبلہ علاقے میں منگل کو رات کے ایک 1بجے محمد شریف منگرال کے مکان سے نمودار ہوئی جس نے عبدالکبیر منگرال ولد ابراہیم منگرال کے مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس نے چند منٹوں کے اندر ہی دو مکانات خاکستر ہوگئے ۔ایس ڈی ایم اوڑی ڈاکٹر بصیرالحق چوہدری اور تحصیلدار اوڑی محمد اسلم نے صورتحال کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو خیمے، کمبل اور راشن فرہم کی گئی اور محکمہ مال کو ہدایت دی گئی کی نقصان کا تخمینہ لگا کر رپوٹ پیش جریں۔