شوپیان // شو پیاں کے سوگن علاقے میں سیکورٹی فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران 3نو جوانوں کی گر فتاری عمل میں لائی ۔ فورسز نے منگل کی رات تقریباً11بجے شبانہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 3نو جوانوں کی گر فتاری عمل میں لائی ۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو تینوں نو جوان سنگ باری کے الزام میں مطلوب تھے ۔اس دوران ایس ایس پی پلومہ نے گر فتاریوں کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ تینوں نوجوان سیکورٹی فورسز کو سنگ باری کے الزام میں مطلوب تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تینوں نو جوان جنگجوئوں کے لئے بالائی ورکروں کے بطور کام کر رہے تھے ۔