ڈھاکہ //بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے دعوی کیاہے کہ ملک میں نشہ کے خلاف جاری مہم میں ابھی تک ہوئی 130لوگوں کی موت میں کسی بے قصور کی جان نہیں گئی ہے اور نہ ہی کسی بے قصور کو پریشان کیا گیا ہے ۔ حسینہ نے کہا کہ یہ مہم اچانک نہیں شروع کی گئ ہے ۔ اس پریس کانفرنس کا اہتمام حسینہ کے کل ہی ختم ہوئے ہندستان کے دورے کی تفصیلا ت بتانے کے لئے کیا گیا تھالیکن نشہ کے خلاف مہم میں بڑی تعدادمیں مارے جارہے لوگوں کے بارے میں سوال پوچھ کر حسینہ کی توجہ اس طرف مبزول کرائی گئی ۔اس پر حسینہ نے کہا ،''ابھی تک 10ہزار لوگوں کو گرفتارکیا گیاہے ۔کسی میڈیا ادارے نے گرفتار کئے گئے لوگوں کی تعداد پر رپورٹنگ نہیں کی ۔اگر اس مہم کے دوران کوئی بھی بے قصور ہلاک ہوتاہے تو ہم اس پر کارروائی کریں گے ۔اگرآپ کہتے ہیں کہ میں نشہ کے خلاف مہم کو روک سکتی ہوں ۔بیٹے نشہ کی وجہ سے اپنے ماں باپ کو قتل کررہے ہیں ۔اگر آپ اس طرح کی مہم چلاتے ہیں تو کچھ واقعات بھی پیش آتے ہیں ۔ ''ایک سوال کے جواب میں حسینہ نے کہا ،'' منشیات کا کاروبار کرنے والے مافیا ، سرغنہ ،سبھی بڑے جرائم پیشہ افرادکو گرفتارکیا جائیگا۔آپکو معلوم ہے کہ جب ہم کسی کو گرفتار کرتے ہیں تو پھر یہ نہیں دیکھتے کہ وہ کس کا بھائی یا رشتہ دارہے ۔''یواین آئی