سیئول// جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کچھ عرصے تعطل کے بعد آج دو وزراء کے درمیان ملاقات کے بعد بحال ہو گئے ہیں جس میں 15 جون کو ہونے والے والی ایک مشترکہ تقریب کے انعقاد پر بات چیت کی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برسوں کے حریف ممالک جنوبی اور شمالی کوریا کے مابین اعلیٰ سطح کے امن مذاکرات آج جمعے سے بحال ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات پنمونجوم کے مقام پر ہوئی۔ دونوں ممالک کے حکام نے اس اہم ملاقات میں شمالی کوریائی سرحدی شہر کیسونگ میں ایک دفتر کے قیام اور قیام امن کے حوالے سے پندرہ جون کو ایک مشترکہ تقریب کے انعقاد پر بات چیت کی۔کوریائی ریاستوں کے اتحاد سے متعلق امور کی نگران جنوبی کوریائی وزارت نے میڈیا کو بتایا کہ آج صبح ہونے والی ملاقات میں مذاکرات میں مزید پیشرفت کے لیے ایک مستقل دفتر کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے جو کے شمالی کوریا کے سرحدی علاقے میں کھولا جائے گا۔ جب کے شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے اس ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے قیام امن کے لیے مذاکرات کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا مذاکرات کی کامیابی کے لیے پْر امید ہے۔واضح رہے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان 65 سال بعد پہلی ملاقات رواں برس اپریل میں ہوئی تھی جب کے شمالی کوریا کے صدر اور ٹرمپ کے درمیان 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات طے ہیں۔