Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نعتیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 3, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

نعت

شمس کے سینے میں آئی جب سے صورت آپؐ کی
ذہن ودل کے زاویوں میں آئی برکت آپؐ کی
چہرۂ انور کی تابانی پہ ہوں انجم فدا
چاند کو بھی ہے ملی شکل و شباہت آپؐ کی
آپ کی الفت کے جذبوں کی کسک جب سے ملی
ہوگئی ہے نقش میرے دل میں سیرت آپؐ کی
آپ کو حاصل ہوئی ختمِ رسالت کی سند
آشکارا ہے دوعالم میں نبوت آپؐ کی
جس کے دفتر میں نہ ہوگا شرک وبدعت کا عمل
حشر میں حاصل اسے ہوگی شفاعت آپؐ کی
فاضلِ درسِ حرا ہیں علم وفن کی منتہا
چاکری کرتی ہے علم وفن کی دولت آپؐ کی
شمسؔ کے دل میں بھرا ہے آپ کی الفت کا نور
اور من میں ہے بسی خوشبوئے رحمت آپؐ کی
 
ڈاکٹر شمس کمال انجم
صدر شعبۂ عربی/ اردو/ اسلامک اسٹڈیز ، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری
9086180380 
 
 

نعتِ رسول ؐ محترم

٭
سنائیں کس کو اب اپنی حقیقت رحمتِ عالم ؐ
سہیں کب تک مصیبت در مصیبت رحمتِ عالمؐ
اگر ہو جائے ادنیٰ سا اشارہ اس طرف آقاؐ
نکل آئے ابھی تسکیں کی صورت رحمتِ عالم ؐ
یزیدی قوتوں کو ناز ہے ہتھیار و لشکر پر
عطا ہو ابن حیدر ؑ کی سی جرأت رحمتِ عالم ؐ
خِفا اپنے بھی بیگانے بھی، ہیں اہل جہاں دشمن
ہر اک لمحہ قیامت ہے قیامت رحمتِ عالم ؐ
بہت بدکار ہے، عاصی ہے، مجرم ہے مگر آقا ؐ
کہاں جائے پریشاں حال امت رحمتِ عالم ؐ
تمہیںؐ اُمید کا مرکز تمہیںؐ مصدر تمہیںؐ محور
تمہاراؐ آسرا ہے وجہ ِ راحت رحمتِ عالم ؐ
زمانے بھر نے کس لی ہے کمر آثمؔ مٹانے پر
خدا را ہو ادھر بھی چشمِ رحمت ، رحمتِ عالم ؐ
 
بشیر آثم ؔ
باغبان پورہ لعل بازار، سرینگر
موبائل نمبر؛09829340787
 
 

محمدﷺ

یہ چاروں اور کس کی ہے خدائی؟
یہ چاروں اور کس کے ہیں فدائی؟
وہ خالق ہے، وہ رازق ہے وہ اعلیٰ
صفت بے مثل جس کی کبریائی
زمین و آسماں ہیں جس کے تابع
اُسی نے بات ہے ایسی بتائی
  محمد ؐ چین ہیں بے چین دل کا
محمدؐ راہ ہے جس میں بھلائی
محمدؐ روشنی تاریکیوں میں
محمدؐ واسطئہ حق نُمائی
محمدؐ خستہ گلشن کو بہاراں
محمد ؐ دو جہاں کی روح فزائی
یہ دنیا کی رہائی، ہے غلامی
محمدؐ کی غلا می میں رہائی
یہ دنیا دے اگر بس مشکلیں دے
محمدؐ سر تا پامشکل کُشائی
میں بھی کُچھ عرض کرنے کو تھا خواہاں
اگر ہوتی میری اُن تک رسائی
کہ اُمت پر گھڑی ایسی ہے آئی
ابو لہبی بہت، کم  مصطفائی
 
واجد عباس
نوگام سوناواری، بانڈی پورہ۔ 7006566516
 
 

نعت پاک 

نظر کو چین ہے، دل کو قرار آپ سے ہے
حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے
 
میں امتی ہوں تمہارا یہ ناز ہے مجھ کو 
نماز گاہوں میں میرا شمار آپ سے ہے
 
کرم نوازی سے بیشک منور و تاباں 
ہمارے جسم کا ہر ایک تار آپ سے ہے
 
مری تو گلشن ہستی میں ائے حبیبِِ خدا
قسم خدا کی یہ تازہ بہار آپ سے ہے
 
خدا کی رحمتیں ہوتی ہیں ایسے لوگوں پر
جنہیں حضورؐ مرے سچّا پیار آپ سے ہے
 
گدا ہے آپ کے درکا یہ کاشفِؔ خستہ 
ہاں اس کا آسرا والا تبار آپ سے ہے
 
شیخ اظفر کاشف پوکھریروی 
موبائل نمبر؛9149833563 
طالب علم :MANUU 
بی ایڈ کالیج بڈگام سرینگر
 
 

رمضان المبارک

ربِّ رحمت کا ہم پہ یہ احسان  ہے
پھر سے سایہ فگن ہم پہ رمضان ہے
ہر طرف شادمانی کا عالم بپا
گھر پہ تشریف آور یہ مہمان ہے
مسجد و منبر و فرش و عرشِ بریں
ہر طرف گونجتا رب کا قرآن ہے
عام ہے مغفرت عاصیوں کے لیے
اہلِ ایماں کی خاطر یہ اعلان ہے
تشنگی کو بجھانے چلے آؤ سب
عام رحمت کا دریائے فیضان ہے
مومنو تم مبارک کے ہو مستحق 
میزباں خود تمہارا وہ رحمان ہے
تم عبادت خدا کی کرو شوق سے 
آج رب نے کیا قید شیطان ہے
میرے اللہَ تیرا ہے شکر و ثناء
شکر ایزد اے یاسرؔ نہ آسان ہے
 
یاسرعرفات طلبگارؔ
ساکن دُدھوت ، ڈوڈہ
رابطہ؛ 7006902257
 
 

شفقت

آوئو سارے خوشی منائیں ، آیا ہے رمضان
مَل مَل کے آنکھوں کو لگائیں، آیا ہے رمضان
 
عشقِ الٰہی کی رونق ہے پھیلی چاروں اور
بھید بھائو کے داغ مٹائیں ، آیا ہے رمضان
 
سب کو گلے لگائیں ہر پل، دیتا درس یہی ہے
پل پل نیکی خوب کمائیں، آیا ہے رمضان
 
کاروبار رحمت ہے یہ سودا برکت کا
نفع کیوں نہ خوب کمائیں، آیا ہے رمضان
 
بدلے ایک کے دس دیتا ہے، کیسا خوب مہینہ
فرض ہیں جتنے سارے نبھائیں، آیا ہے رمضان
 
بخشش پیاری میرے رب کو،جائیں اُس کے در 
معاف خطائیں ساری کرائیں، آیا ہے رمضان
 
سحرؔ نصیب یہ ساعت پھر ہو، مانگیں اللہ سے
دعاء کو آئو ہاتھ اٹھائیں، آیا ہے رمضان
 
ثمینہ سحر مرزا
بڈھون راجوری
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں 74 موبائل ٹاورز پر انٹرنیٹ معطل، شرپسند عناصر کی سرگرمیوں کا اندیشہ
تازہ ترین
مرکزی سرکار کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جموں وکشمیر کی سیاحت کو کس طرح بحال کیا جا سکتا ہے: سریندر چودھری
تازہ ترین
متاثرین کی باز آبادی کاری کے لئے ایک جامع رپورٹ تیار کرکے مرکز سے ایک خصوصی پیکج کا مطالبہ کیا جائے گا: سنیل شرما
تازہ ترین
پونچھ کے لوگوں کے دکھوں ، انصاف کا مطالبہ قومی سطح پر اٹھاؤں گا: راہل
برصغیر

Related

نظم

نظمیں

May 17, 2025
نظم

نظمیں

May 10, 2025
نظم

نظمیں

April 26, 2025
نظم

نظمیں

April 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?