لندن//انکشاف ہوا ہے کہ دنیا میں ایک بڑے سائبر حملے کا امکان ہے۔یہ امکان اتنا قوی ہے کہ سوال اس کے ہونے یا نہ ہونے کا نہیں بلکہ یہ ہے کہ یہ حملہ کب ہوگا۔ایک سیکیورٹی ماہر کے مطابق یہ سائبر حملہ اتنا بڑا ہو سکتا ہے کہ پرل ہاربر یا نائن الیون حملے کی طرح اس کا اپنا کوئی نام رکھنا پڑے گا۔ایک پروفیشنل ہیکر ٹیرا وہیلر نے کہا کہ یہ سائبر حملہ اس سے زیادہ خوف ناک ثابت ہو سکتا ہے جتنا ہم نے اندازے لگا رکھے ہیں۔انہوں نےکہا کہ امریکا میں صحت اور ٹرانسپورٹ کے انفرااسٹرکچر خاص طور پر غیر محفوظ ہیں اور سائبر حملے کا نشانہ بن سکتے ہیں۔