Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

’ سرکاری اسکیمیں متاثرکن‘: یوم تاسیس تلنگانہ کی تقریب سے کے چندرشیکھر راو کا خطاب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 2, 2018 8:53 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
حیدرآباد//تلنگانہ کی یوم تاسیس کے جشن کے موقع پر فلاحی اسکیمات کا اعلان،روایتی پریڈ ،شہیدوں کو خراج اور اہم شخصیتوں کو اعزازات دیئے گئے۔ وسیع ترانتظامات کے دوران یہ تقاریب منائی گئیں۔ اصل تقریب سکندرآباد کے پریڈ گراونڈس پر منائی گئی جس میں وزیر اعلی کے چندرشیکھرراو نے پولیس کے جتھوں سے سلامی لی۔ شہر میں مطلع کے ابر آلود ہونے کے باوجود عوام کی کثیر تعداد بشمول خواتین اور بچوں نے پریڈ گراونڈس سکندرآباد میں رنگارنگ تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پریڈ گراونڈس میں کھلی جیپ میں پریڈ کی سلامی لی۔ انہوں نے اس موقع پر کسانوں کے لئے پانچ لاکھ روپئے کی انشورنس اسکیم کا اعلان کیا۔اپنے خطاب میں وزیراعلی نے گزشتہ چار برس کی اپنی حکمرانی کے دوران بیشتر فلاحی اورترقیاتی پروگراموں کی پروگریس رپورٹ پیش کی اور ریاست کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی جانب سے استعمال کئے جانے والے روڈ ٹریکٹرس کے روڈ ٹیکس کومعاف کردیا اورزرعی قرضوں کی بھی معافی کی گئی۔ انہوں نے کئی فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ انوکھی اسکیمات دیگر ریاستوں کے لئے مثال بن گئی ہیں۔ انہوں نے کلیانا لکشمی اور شادی مبارک اسکیمات کا بھی حوالہ دیا جس کے تحت غریب خاندان کی لڑکی کی شادی کیلئے حکومت ایک لاکھ روپئے فراہم کر رہی ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ ریاست فلاحی اسکیمات میں سرفہرست ہے، وزیراعلی نے کہا کہ حکومت ہر بیڑی کے ورکر کے لئے ماہانہ ایک ہزار روپئے اور تنہازندگی گزارنے والی خواتین کو بھی ایک ہزار روپئے وظیفہ فراہم کر رہی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ کسانوں کے لئے انشورنس اسکیم پر ایل آئی سی کے ذریعہ عمل کیا جائے گا اور پریمیم کی رقم حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان کی موت کی صورت میں پانچ لاکھ روپے کے انشورنس کی رقم اندرون دس دن کسان کے خاندان کے حوالہ کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی کا شعبہ جو پیشرو حکومتوں کے دوران نظر انداز کردیا گیا تھا ،کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اور ایک کروڑ ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف آبپاشی کے پروجیکٹس کے لئے بڑے پیمانہ پر بجٹ میں رقم الاٹ کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کئی اسکیمات کسانوں کے مفاد میں شروع کی ہے تاکہ زراعت کو منافع بخش بنایاجائے۔وزیراعلی نے رعیتو بندھواسکیم کا بھی حوالہ دیا جس کے ذریعہ کسانوں کو زرعی سرگرمیوں کیلئے رقم دی جارہی ہے۔ اس اسکیم کا حال ہی میں آغاز ہوا تھا۔ وزیراعلی نے اعلان کیا کہ مایوسی سے نکالتے ہوئے ریاست کو چاربرسوں میں امید سے پ±ر کیا گیا اور ترقی کی سمت تیز تر پیشرفت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ دیگر ریاستوں کے افسروں اور منتخب نمائندوں کے لئے ایک ماڈل بن گئی ہے۔ تاکہ تلنگانہ ماڈل کا تجزیہ کیاجاسکے اور اس کی اسکیمات و پروگراموں پر ان کی ریاستوں میں عمل کیاجاسکے۔انہوں نے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تلنگانہ کو ریاست کادرجہ دلانے کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والوں کو بھرپور خراج پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چار برسوں کے دوران کئی ٹھوس قدم اٹھائے ہیں جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ہمارے کارنامے تاحال پورے تلنگانہ کیلئے فخر کی بات بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران عوام کو درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی گئی تھی۔ ا
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

برصغیر

تروپتی میں 2ٹرینوں میں آگ | کوئی جانی نقصان نہیں

July 14, 2025
برصغیر

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کادوسراتربیتی اجلاس | وقف قانون پراظہار ناراضگی

July 14, 2025
برصغیر

شیوسینا کوانتخابی نشان الاٹ کرنے کاتنازعہ،عدالت عظمیٰ اگست میں غورکرے گی

July 14, 2025
برصغیر

نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام | مرکزی حکومت کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?