جموں/یو این آئی/ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کہا کہ ہم نے سیکورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہارترکوٹہ نگر میںکیا۔ نوہٹہ واقعہ سے متعلق کویندر گپتا نے کہا ’سیکورٹی فورسز کا حوصلہ کبھی گرنے نہیں دیا جائے گا۔ ہم نے ان کو فری ہینڈ دیا ہے۔ ان کو ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ پہلی گولی نہ چلائیں۔ اگر دوسری طرف سے گولی چلتی ہے تو اس کا موثر جواب دیا جائے۔ ظلم کرنا بھی گناہ اور ظلم سہنا بھی گناہ ہے‘۔