پلوامہ // قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے نگروٹہ فدائین حملہ کیس میں ایک اور نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔چند روز قبل این آئی اے نے اس کیس کے حوالے سے کپوارہ کے منیرالحسن قادری کو گرفتار کیا تھا۔ایجنسی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منیر قادری نے دوران تحقیقات چلی پورہ شوپیاں کے 34سالہ نوجوان طارق احمد ڈار کا نام سامنے لایا جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ طارق لکڑی کا تاجر ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اس کیس میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔اس نے کہا ہے ’[ یہ حملہ جیش نے سر انجام دیا اور وہ مینر کیساتھ جیش کے اعلیٰ کمانڈروں کیساتھ رابطے میں تھے۔واضح رہے کہ 2016میں نگروٹہ جموں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ کیا گیا تھا اور دو سال کے بعد یہ گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔