سینٹ پیٹرزبرگ/ فٹبال ورلڈ کپ میں روسی بلی فاتح سائیڈز کے حوالے سے پیشگوئی کرے گی۔فٹبال ورلڈ کپ کے دوران روسی بلی فاتح سائیڈز کے حوالے سے پیشگوئی کرے گی، اس کا نام ایشلیس اور ٹھکانہ سینٹ پیٹرزبرگ کا ہیرمیٹیج میوزیم ہے جہاں پر اس کی ٹریننگ بھی ہو رہی ہے، اس سے قبل یہ بلی کنفیڈریشن کپ کے مقابلے میں بھی درست پیشگوئی کرچکی ہے، اسے دراصل پال دی آکٹوپس کی جگہ کیلئے تیار کیا جا رہا ہے جو گزشتہ ورلڈ کپ میں جرمن میچز کے بارے میں بالکل درست پیشگوئی کرتا رہا، آخر میں اس نے اسپین کی فتح کیلئے پیشگوئی کردی تھی۔