کنگن // اکہال کنگن میں ایک دلدوز حادثہ کے دوران ایک کمسن لقمہ اجل بن گیا۔معلوم ہوا ہے کہ اکہال کنگن میں 8سالہ ساجد محمود کو تیز رفتار ٹریکٹر نے اپنی زد میں لایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ اگر چہ اسے اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ساجد کی لاش جب اسکے گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔