سرینگر// لشکر طیبہ چیف محمودشاہ نے بھارتی فورسز کی طرف سے گاڑی کے نیچے کچل کر نوجوان کو ہلاک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے ’’ ہم پوچھنا چاہتے ہیںمہذب دنیا سے کیااسی کا نام سیز فائر ہے، نہتے اور معصوم لوگوں کو تشددکا نشانہ بنایا جارہاہے ۔جامع مسجد کا تقدس پامال کیا جارہاہے ۔عام شہری کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے۔عام شہریوں کے گھر اور باغات کوجلایا جارہاہے اورنوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے ‘‘۔انہوںنے کہا کہ سید صلاح الدین جموں کشمیر کی تما م عسکری جماعتوں کے اتحاد متحدہ جہاد کونسل کے چئیرمین ہیں ،حزب المجاہدین کی قیادت بہت بہترکردارادا کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پڑھا لکھا نوجوان حزب المجاہدین کی صفوں میں شامل ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کبھی بھی اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہوسکتا ۔