پلوامہ// ٹنگڈار جھڑپ میں لاجورہ پلوامہ کے جنگجو کی ہلاکت پرقصبے میں مکمل ہڑتال ،پتھرائو اور شلنگ کی وجہ سے معمولات کی زندگی بری طرح متاثر رہی ۔شیراز احمد شیخ کی ہلاکت کے خلاف بغیر اعلان ہڑتال رہی جس دوران نوجوانوں نے گاڑیوں، تجارتی مراکز کے علاوہ پولیس اہلکاروںپرپتھرائوکیا۔ پولیس نے پتھرئو کرنے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے درجنوں گولے داغے۔قصبہ میں ہڑتال کی وجہ سے سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور کار باری اداروں میں کام کاج متاثر رہا۔مذکورہ نوجوان کی کل رات کرناہ میں شناخت کرلی گئی ہے اور ابھی تک اہل خانہ کرناہ میں ہی موجود ہیں۔قبر کشائی کر کے آگے کے لوازمات پورا کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ادھر پوری گام کولگام کے فزئیکل ایجوکیشن ٹیچر مدثر احمد کی بھی شناخت کی جاچکی ہے لیکن ابھی تک قبرکشائی نہ ہونے کی وجہ سے دونوں جنگجوئوں کے اہل خانہ لاشوں کو اپنے ساتھ نہیں لا سکے ہیں۔