ابوجا//نائیجیریا کے منا میں واقع ایک جیل سے کم از کم 180 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ نائیجیریا کے وزیر داخلہ جنرل عبدالرحمن داباجو نے پیر کو بتایا کہ وسطی نائیجیریا کے نائیجر صوبے کے منا میں واقع اوسط سیکورٹی والے جیل پر مسلح بدمعاشوں نے اتوار کو رات تقریبا آٹھ بجے حملہ کیا۔ اس دوران جیل سے کم از کم 180 قیدی نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ 30 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا، لیکن 180 قیدی فرار ہو گئے ۔ نائیجیریا کی جیل سروس کے ترجمان ربیع الشعیب نے بتایا کہ بھاگنے والے قیدیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ جیل سے 219 قیدی بھاگے تھے جس میں سے 30 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے ۔