سرینگر //آلہ سماعت بنانے والی کمپنی سماعت کیلئے مصنوعی آلات بنانے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو پچھلے 140سال سے آلات سماعت بنا رہی ہے۔ کمپنی پانی سے محفوظ ، پوشیدہ اور دوبارہ چارج ہونے والے آلات بناتی ہے۔ سماعت سے محروم افراد کو مزید راحت پہنچانے کیلئے کمپنی نے منگل کو اننت ناگ میں BEST SOUND CENTER کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں سیمنز ہیرنگ انسٹرومنٹ کے نارتھ ایسٹ ہیڈ امن دیپ سنگھ اور ہیرنگ ہیلپ کے جان زرگر موجود رہے۔ اننت ناگ کے BEST SOUND CENTER کے ساتھ ہی کشمیر میں مذکورہ سینٹروں کی تعداد تین ہوگئی ہے جبکہ جموں و کشمیر میں کل ایسے چار سینٹر موجود ہیں۔کمپنی کی طرف سے Signia, Siemens, Audio Service, Rexton and A&M کے برانڈ دستیاب ہیں۔