سرینگر// ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے کہاہے تنظیم کے محبوس سربراہ شبیر شاہ کو عدالت میں حاضر کئے جانے کے باوجود بغیر کسی کاروائی کے بغیر دوبارہ جیل منتقل کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ شبیر شا ہ کے وکیل کو عدالت کی طرف سے کسی کارروائی کے بغیر بتایا گیا کہ نئے جج کے کیس سٹیڈی کرنے تک کیس کی کارروائی پھر ملتوی ہوئی ہے ۔فریڈم پارٹی ترجمان نے کہا کہ دلی عدالت کے تازہ عمل نے اس بات سے پردہ سرکادیا ہے کہ بھارت کی سیاسی قیادت شبیر شاہ کو سلاخوں کے پیچھے رکھنے میں ہی دلچسپی رکھتی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ فریڈ م پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر شاہ کئی عارضوں میں مبتلا ہیں اور اُن کے صحت کی حالت تشوشناک حد تک خراب ہے لیکن اس کے باوجود تہار جیل کے حکام اُنہیں مناسب علاج و معالجہ فراہم نہیں کرتے ہیں۔