سرینگر//جہانگیر چوک میں فٹ پاتھوں پر اپنا کاروبار جا ر ی رکھنے کے غرض سے چھا پڑ ی فروشوں نے آ ئی جی ٹریفک پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے حر کت میں آ کر7 افراد کو حراست میںلے لیا ہے۔ آ ئی جی ٹریفک بسنت رتھ دوپہر کو جہانگیر چوک پہنچے جہاں انہوںنے چھا پڑی فروشوں کو سڑ کوں سے ریڈ ے ہٹا نے کی ہدایت دی۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دوران دو چھاپڑی فروشوں نے آ ئی جی ٹریفک سے غیرضر وری مز احمت کی تاہم وہاں موجودپولیس نے انہیں پکڑ لیا۔ اسی اثنا میں بسنت رتھ پر کچھ چھا پڑ ی فرشوں نے اکا دکا پتھر پھینکے۔ وہاں موجود شہید گنج پولیس کے اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے مزید پانچ افرا د کو تھا نہ پہنچایا۔(سی این ایس)