سرینگر//وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کل شام ایک افطار پارٹی کی میزبانی کی۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، گورنر این این ووہرا ، وزیرا عظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، نائب وزیرا علیٰ کویندر گپتا، وزراء، ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، کئی ارکان قانون سازیہ ، فوج ، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ میڈیا برادری ممبران ، معزز شہری اور سول سوسائٹی کے ممبران نے افطار پارٹی میں حصہ لیا۔اس پارٹی کا اہتمام ایس کے آئی سی سی کے احاطے میں منعقد ہوئی جہاں شرکا¿ نے اپنا روزہ افطار کھجوروں اور جوس سے کیا۔اس موقعہ پر محبوبہ مفتی نے مہمانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے لئے خیرو عافیت کی دعا کی۔مرد و خواتین کے لئے نمازِ مغرب ادا کرنے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔