احمد نگر میں کھیت کو سیراب کرنے پر پڑوسیوں میں جھگڑا
بیلچوں کے آزادانہ استعمال سے ایک شہری زخمی
ارشاد احمد
سرینگر//احمد نگر صورہ میں دھان کے کھیتکوسیراب کرنے پر دو ہمسایوں کے درمیان جھگڑ ے کے دوران ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔احمد نگر صورہ میں دھان کی پنیری میں پانی لگانے پر دو ہمسایوں غلام احمد میر ولد وہاب میر ساکنہ میر محلہ گلاب باغ اور غلام محمد شاہ ولد عبدالسلام ساکنہ احمد نگر میں کھیت میں پانی لگانے پر پہلے تو تو میں میں ہوئی جس کے بعد نوبت ہاتھاپائی تک پہنچی اور غلام احمد میر کے سر پر بیلچے سے وار کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کیا جہاں وہ سرجیکل آئی سی یو میں زیر علاج ہے اور حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا ہے اور گرفتاری عمل میں لائی ۔
ایس پی ایس لائبریری کوجلد ہی عوام کیلئے کھولا جائے گا
نعیم اختر کی ضلع لائبریریوں سے کتابوں کی منتقلی کی ہدایت
سرینگر//تعمیراتِ عامہ اور ثقافت کے وزیر نعیم اختر نے کتابوں کو مختلف لائیبریریوں سے سرینگر میں قایم ایس پی ایس لائیبریری میں منتقل کرنے کے عمل کا کل جائیزہ لیا ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف لائیبریریز کے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے ہدایات دیں کہ کشمیر وادی کی ضلع لائیبریریوں میں پڑی تمام کتابوں کو عید الفطر سے پہلے پہلے ایس پی ایس لائیبریری میں منتقل کیا جانا چاہئیے تا کہ اسے جلد از جلد عوام کیلئے کھولا جا سکے ۔ وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لائیبریری کمپلیکس میں لوگوں اور ملازمین کی سہولیت کیلئے ایک لفٹ لگوائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لائیبریری ہماری ثقافتی راجدھانی کا بیش بہا اثاثہ ہے اور حکومت اسے ملک کی ایک بہترین لائیبریری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ ڈائریکٹر لائیبریری مسرت الاسلام اور دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔
غنی صاحب کا فرزند فوت
ڈاکٹر فاروق کا اظہارِ تعزیت
سرینگر//این سی صدرِ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وادی کے معروف تاجر خواجہ عبدالغنی (غنی صاحب) آف نٹی پورہ کے جواں سال فرزند کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت پرسی اور ڈھارس بندھائی۔ انہوں نے اس موقعے پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے اور اُن کی جنت نشینی کیلئے کی۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے سینئر لیڈر مبارک گل بھی تھے۔