جموں//نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے بخشی نگر میں پالم آئی لینڈ شاپنگ مال کا افتتاح کیا۔یہ شاپنگ مال ’رِدی سِدی انفراسٹرکچر پروجیکٹس پرائیویٹ لمٹیڈ‘ کمپنی کا ایک حصہ ہے۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یہ شاپنگ مال جموں شہر کے عوام اور سیاحوں کے لئے مکمل خریداری کا اچھا مقام ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا شہر کے عوام ایسی جگہوں کے وجود میں آنے سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقام نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ سیاحوں کی دلکشی کا مرکز بھی ثابت ہوتے ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خاطر تواضح شعبۂ میں معیار اہم مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ مال کی انتظامیہ صارفین کو معیاری اشیاء اور عالمی سطح کی خاطر تواضح فراہم کرے گی۔ اس موقعہ پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، کمپنی کے سی ای او کے علاوہ عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔