نئی دہلی//گجرات کے جام نگر کے قریب فضائیہ کا ایک اور جگوار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے پائلٹ بروقت پیراشوٹ کی مدد سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔گزشتہ تین دنوں میں جگوار کے گر کر تباہ ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارے نے صبح نو بج کر بیس منٹ پر جام نگر سے باقاعدہ اڑان بھری تھی لیکن جب یہ اترنے لگا تو پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا پتہ چلا اور اس نے وقت گنوائے بغیر پیراشوٹ کی مددسے ہوائی جہاز سے باہر چھلانگ لگا دی۔حادثے کی تفتیش کے لئے کورٹ آف انکوائري کے حکم دیئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے گذشتہ منگل کو بھی ایک دیگر جگوار طیارہ جام نگر سے پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں پائلٹ ایئر کموڈور سنجے چوہان کی موت ہو گئی تھی۔یواین آئی