Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

یوم القدس و یومِ کشمیر ، وادی میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 9, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
سرینگر// وادی میں یوم القدس اور یومِ کشمیر کے حوالے سے انجمن شرعی شعیاں، حریت (گ)، لبریشن فرنٹ (حقیقی)، مسلم کانفرنس ، ینگ مینز لیگ، اتحاد المسلمین، ، پیروان ولایت اور سالویشن مومنٹ نے احتجاجی ریلیاں نکالیںاور فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ، قبلہ اول کی آزادی اور تحریک آزادی جموں وکشمیر کو منطقی انجام تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جمعتہ الوادع کے اجتماعات کے بعد جن مقامات پر جلوس ہائے قدس برآمد کئے گئے ان میں مرکزی امام باڑہ بڈگام،امام باڑہ حسن آباد سرینگر، امام باڑہ یاگی پورہ ماگام، آستانہ میر شمس الدین اراکی چاڈورہ، امام باڑہ گامدو سوناواری،جامع مسجد اندرکوٹ سمبل،جامع مسجد نوگام سوناواری، امام باڑہ صوفی پورہ پہلگام، جامع مسجد سونہ پاہ بیروہ، امام باڑہ سوٹھ کٹر باغ وغیرہ شامل ہیں۔ جمعتہ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جہاں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن کی قیادت میں یوم القدس کا جلوس نکالا گیا جس میںشامل ہزاروں مظاہرین نے اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مین چوک بڈگام تک مارچ کیا ۔ آغا حسن نے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ نے ماہ مبارک کی آخری جمعہ کو یوم مستضعفین کے طور پر منانے کی تاکید کرکے امت مسلمہ کی توجہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم اور قبلہ اول کی آزادی کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی تاکہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امت مسلمہ کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جاسکے۔ ادھر امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں سید محمد حسین کی نماز جمعہ کی امامت کے فرائض کے بعد وادی کے دوسرے بڑے یوم القدس کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید مجتبیٰ عباس نے کہا کہ ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرقی وسطیٰ میں دیر پا امن و استحکام کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ امام باڑہ حسن آباد میں آغا سید عابد حسین الحسینی کی قیادت میں جبکہ آستان شریف میر شمس الدین اراکی چاڈورہ سے آغا سید یوسف کی قیادت میں جلوس ہائے قدس برآمد کئے گئے۔ ادھر مسجد حمزہ لالچوک سرینگر میں حریت (گ) کے ذمہ داروں مولوی بشیر عرفانی اور امتیاز احمد شاہ، مسجد اقراء سرینگر میں عمر عادل ڈار، سید امتیاز حیدر، رمیز راجہ اور اشفاق احمد کے علاوہ جامع مسجد کرہامہ گاندربل میں محمد یوسف نقاش نے مزاحمتی قیادت کی طرف سے جاری کردہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو اپنے تاریخی تناظر میں حل کئے جانے اور دونوں خطوں میں صہیونی اور بھارتی سامراجیت کی طرف سے ظلم وتشدد اور قتل وغارت گری کے حوالے سے جاری کردہ قراردادوں کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے ان کی تائید وتوثیق کرائی۔ادھر اتحا د المسلمین کے نائب صدر آغا سید یوسف کی قیادت میں سجاد آباد چھتہ بل سے قدس ریلی برآمد ہوئی جہاں لوگوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے عالمی استکبار کے خلاف نعرے بلند کئے اور امریکہ مردہ باد،اسرائیل مردہ باد، القدس لنا جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس سے پہلے اتحاد المسلمین کے صدر مولا نا مسرور عباس انصاری نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو م قدس ظالم کے خلاف اعلان جنگ اور مظلوم کی حمایت کا دن ہے۔ امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ جزوی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر بین الاقوامی سطح پر متحد ہوجائیں۔ درایں اثناء علی الصبح قدس ریلی میر گنڈ پٹن سے برآمد ہوئی جو تنظیم کے جنرل سیکریٹری سید مظفر رضوی اور ضلع صدر بارہمولہ غلام احمد ملہ کی قیادت میں نکلی اورنیشنل ہائی وے سے ہوتے ہوئے نارہ بل میں پر امن طور پر اختتام پذیر ہوئی ۔اس دوران پیروان کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی کی قیادت میں مسجد زینبیہ خندہ سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں نے شرکت کی اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے نعرے لگائے ۔احتجاجی مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف زوردار احتجاجی مظاہرے کئے ۔درایں اثنا ء زالپورہ سمبل میں بھی پیروان ولایت کے اہتمام سے قدس ریلی برآمد ہوئی جس میں  لوگوں کی نے شرکت کرتے ہوئے مرگ بر اسرائیل مرگ بر امریکہ کے نعرے بلند کئے۔سالویشن مومنٹ کے ذمہ داروں نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ، نظر بندوں کی عید الفطر کے موقعہ پر غیر مشروط رہائی،رواں نامسائد حالات اور مسجد اقصٰی پر قابض صیہونی فوج کی وحشیانہ و انسانیت سوز مظالم کے خلاف مفصل روشنی ڈالی اور بعد میں پرامن احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی۔سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے کہاکہ جمعتہ الوداع کو یوم قدس و یوم کشمیر منانیکا غرض و غائز دراصل ظلم و استبداد، جبر و قہر انگریزی کی حائل قوتوں کیخلاف منظم، وسعت قلبی، مربوط، اتحاد و اتفاق کے ساتھ عالمی اسلام کا ایک لامشال نمونہ ہے جو مہذب قوموں، عالمی برادری، عالمی اداروں اور حقوق انسانی کی تنظیموں و فورموں کو اس بات کا احساس و یاد دہانی کراتے ہیں کہ آج بھی اسرائیلی فوج مسجد اقصٰی پر غیر قانونی و غیر اخلاقی طریقہ سے قابض ہیں۔ مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار، لبریشن فرنٹ (حقیقی) کے چیئرمین جاوید احمد میراور ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی  نے نور باغ سرینگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہدائے کشمیر اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اُنکی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کشمیری عوام اور فلسطین کے عوام نے پچھلے سات دہائیوں سے اپنی حقِ خودرادیت کے لئے بیش بہا قربانیاں پیش کی ۔انہوں نے عالمی برادری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعوں پر عالمی برادری اقوام متحدہ ابھی بھی خاموش تماشاہی کا رول ادا کر رہی ہے جب کہ تنازعہ کشمیر اور تنازعہ فلسطین جنوبی اشیاء اور مشرقی وسطحٰی کے لئے ایک زبردست خطرے کی علامت بن چُکی ہے ۔انجمن حمایت الاسلام کی طرف سے بھی جمعتہ الوداع کے موقعہ پر یوم قدس کے تناظر میں مجالس کا انعقاد ہوا۔ سب سے بڑی تقریب جامع مسجد بگرو خانصاحب بڈگام میں منعقد ہوئی جہاں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے موقعہ پر کہاکہ مسلمانوںمیں عدم اتحاد اور اخلاقی تنزل کی وجہ سے ہی اسلام کے وارثتی دینی مقامات ہاتھ سے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہاس کی مثال ہمارے سامنے بیت القدس کی ہے۔ ماہ رمضان کے طفیل سے ہمارا مقصد یہی ہونا چاہئے کہ مسلمانوںکے اندر تزکیہ نفس ، اتحاد و مساوات اور معاشی طور مسلمانوں میں جو بدحالی ہے، اس پر غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔ یہی پورے عالم میں مسلمانوں کی تجدیدی عروج کے اندر پوشیدہ راز ہے۔ اس کے علاوہ خانقاہ اکملیہ میں بھی اس مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی رہنما پرہ کے خلاف ”ایم سی سی“ کی خلاف ورزی کا مقدمہ مسترد
تازہ ترین
اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
تازہ ترین
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ

July 4, 2025
کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?