سرینگر//گریٹر کشمیر کے آن لائن ایڈیٹر سید واحد بخاری کے ماموںمختصر علالت کے بعد جمعتہ المبار ک کی صبح انتقال کرگئے۔ مرحوم کو آبائی مقبرہ واقع داہرامُن سویہ بُگ بڈگام میں بعد دوپہر سپرد خاک کیا گیا۔ گریٹر کشمیر منیجمنٹ اور سٹاف نے سید واحد بخاری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ۔ادھر لبریشن فرنٹ چیئرمین محمدیاسین ملک نے سید واحد بخاری کے ماموں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یاسین ملک نے ٖغمزدہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت نشینی کی دعا کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل و جزیل کی بھی دعائیں کیں۔