سرینگر//ایک اہم پیش رفت کے تحت ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے وادی کے 70 سے زائد ماسٹرس کو انچارج ہیڈماسٹرس کے طور ترقی دے کر باضابطہ ایک حکم نامہ زیر نمبر 800- بتاریخ 9جون 2018جاری کیا۔ حکمنامے کے مطابق اِن انچارج ہیڈماسٹرس کو وادی کے دور دراز علاقوں کے سکولوں میں تعینات کیا گیا ہے ۔اِن علاقوں میں بانڈی پورہ کے مخدوم یاری اور گنستان، بارہمولہ کے تاپر واری پورہ، وَڈورہ اور یال، پلوامہ کے پدگام پورہ، ہاری پاری گام، تارزُو اور وُین، اننت ناگ کے کاتر سو ، دمجن، پوش کریری چوگنڈ ، ہاپت ناڑ اور آڑو پہلگام، بڈگام کے برنوار، ناجن، حیات پورہ اور کاندورہ، گاندربل کے ولی وار، کھل مولہ، گوٹلی باغ، کُلن، ارژھ اور ہائی سکول ڈب اور سرینگر کے سنگری، بارجی، بالہامہ اور نیو تھید شامل ہیں۔اپنے ایک بیان میں ناظم تعلیم کشمیرڈاکٹر جی این ایتو نے ترقی پانے والے اِن انچارج ہیڈماسٹرس کو جلد از جلد اپنی اپنی تعیناتی جگہوں پر رپورٹ کرنے کے لئے کہا ہے۔