سرینگر// ضلع ترقیاتی دفترشوپیاں کے احا طے میںگرینیڈ نما شئے پھینکنے کے نتیجے میں سنسنی پھیل گئی جبکہ دکانداروں نے شٹر بھی بند کئے۔ سی این ایس کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈی سی آفس کے احاطے میں ایک گرینیڈ نما شئے پھینکی جسے دیکھتے ہی لوگوں کو یہ گماں ہوا کہ یہ ایک دستی بم ہے جو پھٹنے سے رہ گیا ہے۔ گرنیڈ نما شئے دیکھ کراحاطے میں موجود لوگوں میں کھلبلی مچ گئی اور وہ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے اور گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جبکہ دکا نوںکے شٹر بند ہونے لگے۔ فوری طور پر بم ڈسپوزل سکارڈ کو طلب کیاگیا جس کے ساتھ ہی فورسز کی کمک کے ساتھ ساتھ درجنوں بکتر بند گاڑیاں، سائرن بجاتی ہوئی جپسیاں اور موبائیل بنکر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔بعد میں پتہ چلا کہ یہ ایک نقلی کھلوناتھاجس کے بعد وہاں حالات معمول پر آ گئے۔