سرینگر/ / نوجوان صحافی اور گلستان نیوزکے بیورہ چیف اشفاق گوہرکے والد عبدالرشید گوہر ساکن پرے پورہ باغات سو موار کی صبح انتقال کر گئے۔ وہ خیبر اسپتال میں مختصر علالت کے بعد ا نتقال کر گئے ۔انہیں آبائی مقبرہ گوگجی باغ میں سپرد لحد کیا گیا۔ مرحوم کی اجتما عی فاتحہ خوانی بدھ کوصبح ساڑھے نو بجے انجام دی جائے گی جس کے بعد مرحوم کے گھر تعزیتی تقریب کا اہتمام دن بھر جاری رہے گا۔ان کے انتقال پر سیا سی تنظیموں،مذ ہبی انجمنوں،صحا فتی اور سما جی طبقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیا ت نے اشفاق گوہر اوردیگر سوگوارکنبے سے تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔حریت (ع)چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے گلستان نیوز سے وابستہ صحافی اشفاق گوہر کے والد خواجہ عبدالرشید زرگرساکن پرے پورہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان خاص طور اشفاق گوہر کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ میرواعظ نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم خواجہ عبدالرشید زرگر کو انکی سماجی خدمات کیلئے زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی یکسوئی کے ساتھ علاقے اور محلے کے لوگوں کی ہر طرح سے خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ میرواعظ نے اللہ تعالیٰ سے زرگر خاندان کے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعا کی۔لبریشن فرنٹ نے عبدالرشید زرگر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ فرنٹ نے مرحو م کیلئے جنت نشینی کی دعاکرتے ہوئے ان کے غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔ مرحوم کی وفات کے ضمن میں تعزیت پرسی کیلئے لبریشن فرنٹ کا ایک وفد ان کے گھر پہنچا جہاں انہوں نے لواحقین بشمول اشفاق گوہر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم نے ان کے اہل خانہ خصوصاً اشفاق گوہر سے تعزیت پرسی کا اظہار کیا ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے سوگوارکنبے بالخصوص اشفاق گوہر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔