کپوارہ//کرالہ پورہ قصبہ میں پیر کو مارکیٹ چیکنگ کے دوران دکاندارو ں سے ہزارو ں روپئے جرمانہ وصول کیا گیا ۔ نائب تحصیلدار کرالہ پورہ اعجاز احمد نے ایک ٹیم کے ہمراہ کرالہ پورہ قصبہ میں دکاندارو ں سے ریٹ لسٹ طلب کئے جبکہ درجنو ں دکاندارو ں سے گلی سڑی سبزی کے علاوہ زائد المعیاد اشیائے خوردنی کو ضائع کیا گیا اور 4800روپئے بطور جر مانہ وصول کیا گیا۔چیکنگ سکارڈ نے دکا ندارو ں سے بھاری مقدار میں پالتھین لفافے بر آمد کئے گئے جبکہ کرالہ پورہ بازار میں سڑک پر غیر قانونی طور گا ڑیو ں کو ٹھہرانے کے خلاف بھی کاروائی کی گئی اور دکاندارو ں کو متنبہ کیا گیاکہ آئندہ کوئی بھی گاڑی بازار میں کھڑی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ بازار میں ٹریفک جام ہو تا ہے ۔