نئی دہلی//ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز اور آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے تسلیم کیا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ان کے کھیل میں تبدیلی آ رہی ہے اور وہ اب ٹوئنٹی 20 کرکٹ کے بلے بازی آرڈر میں اوپری نمبر پر کھیلنے پر زیادہ غور کر رہے ہیں۔دھونی نے مانا کہ نچلے آرڈر پر کھیلنا فطاور ٹیم کے لئے اہم وقت پر بلے بازی آرڈر میں اترنے کے لیے کھلاڑی میں زیادہ صلاحیت ہونی چاہیے اور عمر اور وقت کے ساتھ نچلے آرڈر پر ان کے کھیل کی سطح کچھ کم ہوئی ہے ۔چنئی کو آئی پی ایل 2018 میں خطاب دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرے دماغ میں یہ صاف تھا کہ مجھے بلے بازی آرڈر میں اوپر کھیلنا ہے کیونکہ میری عمر ہو گئی ہے ۔36 سالہ کھلاڑی نے یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ مجھے میچ جیتنے کی ذمہ داری لینی تھی، لیکن اگر میں نچلے آرڈر پر اترتا تو میرے پاس زیادہ رنز بنانے کا وقت نہیں ہوتا۔میں اگر نچلے آرڈر پر کھیلتا تو جلدی آؤٹ ہو جاتا، ایسے میں اوپری نمبر پر بلے بازی کرنا ایک آپشن تھا تاکہ کریز پر زیادہ دیر تک اتر سکتا۔میرے لئے اوپری ترتیب میں تین، چار یا پانچویں نمبر پر کھیلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔دھونی نے آئی پی ایل کے 11 ویں سیزن میں چنئی کے 16 میچوں میں 455 رن بنائے تھے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دھونی اپنے سب سے زیادہ کامیاب آئی پی ایل سیزن سے صرف چھ رن ہی دور رہے ۔چنئی کو اس سال ڈیتھ اوور کی بلے بازی میں بھی کافی کامیابی ملی اور باقی ٹیموں کے مقابلے میں اس کا اوسط آخری اوورز میں رن بنانے کے معاملے میں سب سے اچھا رہا۔