کپوارہ+رفیع آباد//پلوامہ میں عسکری حملے کی زد میں آئے دو پولیس اہلکاروں کی نعشیں انکے آبائی علاقوں میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کی گئیں ۔گاگل لولا ب اور پانزلہ رفیع آباد میں سماں انتہائی غمگین ہے کیونکہ دونوں مہلوک پولیس اہلکاروں کا تعلق انہیں علاقوں سے تھا ۔عسکری حملے میں مارے گئے غلام رسول لون بلیٹ نمبر 292/پی ایل ساکن گاگل لولاب کپوارہ کے بارے میں خبرجب ان کے آ بائی گائو ں گاگل پہنچ گئی تو وہا ں پر کہرام مچ گیا جبکہ آ س پاس کے علاقوں کے ہزارو ں لوگ گاگل پہنچ گئے ۔غلام رسول لون کے والدین اگرچہ پہلے ہی انتقال کر چکے ہیں تاہم انہو ں نے اپنے پیچھے اپنی اہلیہ 28سالہ حلیمہ اور کمسن بچو ں جن میں 12سالہ اظہر رسول ،7سالہ باسط رسول اور 9سالہ مصباح رسول شامل ہیں ،کو چھو ڑ دیا ۔اس موقع پر ہزارو ں لوگو ں کی موجودگی میں غلام رسول لون کی نماز جنازہ پڑھایا گیا اور انہیں گاگل کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔اس موقع پر اگرچہ لوگ افسردہ تھے تاہم انہو ں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر فوری طور حل ہو نا چایئے تاکہ مزید مار دھا ڑ نہ ہو جائیں ۔لوگو ں کا کہنا ہے موجودہ مارڈھاڑ میں کشمیری لوگ ہی مارے جاتے ہیں ۔مہلوک پولیس اہلکار کی اکلوتی دختر مصباح جو زار زار اپنے والد کی جدائی پر روتی تھی کا کہنا ہے کہ پیر کی شام کو ان کے ابو نے ان سے بات کی اور کہا کہ عید کے موقع پر ان کو وہ اچھے کپڑے خرید کر دیں گے لیکن مجھے کیا پتہ تھا کہ عید کے قبل ہی وہ کفن پہنیں گے ۔مہلوک پولیس اہلکار غلام رسول لون کے لواحقین نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فرض منصبی کے دوران جا ں بحق ہوگئے اور اب اس کے بچو ں کا کوئی بھی سہارا نہیں ہے لہذا مہلوک پولیس اہلکار کے عیال پورا خیال رکھا جائے ۔ادھر رفیع آباد بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار کی لاش کو جونہی اُن کے آبائی علا قہ پہنچائی گئی تو وہاں قیامت صغریٰ بپا ہوئی جبکہ ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں مہلوک پولیس اہلکار کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام حسن وگے ولد ولی محمدکی لاش کو منگل کے روز جونہی اُن کے آبائی گائوں وہلترہ پانزلہ پہنچا گیا گیا تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔ا س دوران ہزراوں کے تعداد میں لوگ جن میں مرد و زن شامل ہیں امڈ آئے اس کے ساتھ ہی یہاں جذباتی ورقت آمیز مناظردیکھنے کو ملے۔جس کے بعد مذکورہ پولیس اہلکار کو پرنم آنکھوں کے ساتھ اُن کے آبائی قبرستان میں سپرد الحد گیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ معلوم ہو اہے کہ مہلوک اہلکار ائپنے پیچھے عمر رسیدہ ما ں باپ اورچار معصوم بچوں کو چھوڑ گیا ہے ۔