سرینگر//بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے گورنر کے ساتھ ریاست میں ترقیاتی عمل اور امن و معمول کے حالات کو فروغ دینے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے شری امر ناتھ جی یاترا سے جُڑے امور کو بھی زیر بحث لایا ۔ دریں اثناء سیکرٹری سیاحت رگزن سیمفل نے کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے گورنر این این ووہرا کو اُن کے محکمہ کی طرف سے امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے سیاحتی سیکٹر سے جُڑے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر نے سیکرٹری موصوف کو صلاح دی کہ وہ تمام سیاحتی مقامات پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور ان کی جاذبیت کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ سیاح ان کی جانب راغب ہو سکیں ۔